وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا، حنیف عباسی ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر ہونگے، محمد جنید انور کو بحری امور اور رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کی وزارت مل گئی جبکہ سردار یوسف مذہبی امور کے وزیر ہوں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں گے۔
دوسری جانب آئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے جبکہ صرف مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪، نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔
فی الحال جائیداد پر CGT، CVT، ایڈوانس ٹیکس اور 7E ٹیکسز عائد ہیں، ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20٪ ٹیکس، 2.5 کروڑ سے زائد جائیدادوں پر لاگو ہیں۔