وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت اپنے معاونین خصوصی کے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
27 فروری 2025 کو وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد آج محکموں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ حذیفہ رحمان کو قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ مبارک زیب کو قبائلی امور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
طلحہ برکی کو سیاسی امور کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔حکومتی زرائع کے مطابق یہ فیصلے حکومت کی انتظامی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جس سے مختلف محکموں میں بہتر حکمرانی کی توقع ہے
نئے وزراء کی فہرست جاری ،چند وزیروں کے محکمے بدل دیے گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
مقبول ہارر او ٹی ٹی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر گزشتہ سیزن میں ادھوری چھوڑی ہوئی کہانی کو پورا کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے نیورمور اکیڈمی واپس لوٹتی نظر آتی ہے۔
اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ’لاشیں کہاں دفن ہیں۔‘ اس سیریز کے دوسرے سیزن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔
ٹیزر کی شروعات ایک سنسنی خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا ویڈنزڈے، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے ہتھیاروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر نکالتی ہے جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایڈمز فیملی سے تعلق رکھنے والی ویڈنزڈے اپنے والدین، مورٹیشیا اور گومز ( کے ہمراہ اسکول واپس جاتی ہے، جہاں وہ اپنے پرانے دوستوں سے واپس ملتی ہے جو اس سے مل کر خوش ہوجاتے ہیں تاہم ویڈنزڈے اپنی سنجیدگی برقرار رکھتی ہے۔