سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سندھ میں پانی کے مسئلے پر سندھ کے عوام کی آواز نہیں سنی گئی۔ سندھ کے عوام وڈیروں کی زیادتی کا شکار ہیں۔ ہمیں ان سب کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔ سندھ کے مسائل کے لیے شہری اور دیہی باشندے ایک ہیں۔ اگر دریائے سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکا ڈالا تو ہم شہری سندھ بھی احتجاج کریں گے۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ نکالی جانے والی 6 نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر آصف زرداری نے دی ہے۔ ان نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے۔ حکمران اپنے مفادات کے لیے صوبے کے مفادات کا سودا کررہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ ہو یا کوئی بنیادی مسئلہ سندھ کے مستقل باشندے یک زبان ہیں۔
قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نذرِ آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ وکیل صفائی جاوید چھتاری نے مؤقف دیا کہ کہ چالان نہیں آیا تو سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام آفاق احمد
پڑھیں:
جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے قیام کے لیے وقف کریں گے۔