سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 3388روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 2904روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی سے کی سطح پر
پڑھیں:
پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری
پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری جو 27 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی، ہارون اختر خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ہارون اختر خان نے ایکسپو کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
ہارون اختر خان نے کہا، "پاکستان کا فرنیچر سیکٹر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صنعت کی ترقی نہ صرف معیشت کو فروغ دے گی بلکہ مقامی تیار کنندگان کو عالمی معیار تک پہنچنے کی ترغیب دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مقامی مینوفیکچررز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہ عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر سکیں۔
ایکسپو میں جدید و روایتی فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہاتھ سے بنی دستکاریاں شامل ہیں۔ مساج چیئرز اور لکژری فرنیچر نے خاص طور پر شرکاء کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ ایونٹ ڈائمنڈ سپریم فوم اور ڈولچے ویٹا کی اسپانسرشپ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری اور مقامی ہنر کو عالمی سطح
اشتہار