بھارت: 27 سالہ اسرائیلی سیاح کا گینگ ریپ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھارتی ریاست کرناٹکا میں27 سالہ اسرائیلی سیاح اور اس کی 29 سالہ خاتون کا گینگ ریپ کیا گیا جب کہ ملزمان ان کے مرد ساتھیوں کو نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کرناٹک کے ہمپی کے قریب 2 خواتین جن میں ایک 27 سالہ اسرائیلی سیاح اور 29 سالہ ایک بھارتی خاتون شامل ہیں کا گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے ان کے 3 مرد ساتھیوں پر بھی حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میں انہیں نہر میں پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق 3 مردوں میں سے ایک کی لاش صبح پانی سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو سناپور جھیل کے قریب پیش ایا، یہ ہمپی سے تقریباً 4 کلومیٹر دور ہے اورکرناٹک میں خاص طور پر غیر ملکیوں میں سیاحوں میں کافی مقبول ہے، رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی خاتون سمیت چار سیاح جن کا تعلق اڑیسہ، امریکا اور مہاراشٹر سے تھا، جھیل کے قریب بیٹھ کر گٹار بجا رہے تھے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
اس دوران تین موٹر سائیکل سوار افراد ان کے پاس پہنچے اور ان سے پیٹرول پمپ کا راستہ پوچھا، جب خاتون نے بتایا کہ آس پاس کوئی اسٹیشن نہیں ہے تو انہوں نے ان سے رقم کا مطالبہ کیا، انکار پر شرپسندوں نے بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کردیا۔
شکایت درج کرانے والی خاتون نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مرد سیاحوں کو نہر میں دھکا دے دیا اور تین میں سے 2 حملہ آوروں نے اس کے ساتھ اور اسرائیلی سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شکایت کنندہ خاتون کو گھسیٹ کر نہر کے کنارے لے گئے، جہاں ایک نے شخص اس کا گلا دبانے کی کوشش کی اور اس کے کپڑے اتار دیے، اس کے بعد ان میں سے 2 نے اسے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، انہوں نے اس کا بیگ بھی چھین لیا جس میں 2 موبائل فون اور ساڑھے 9 ہزار روپے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسی طرح تیسرا حملہ آور اسرائیلی سیاح کو گھسیٹ کر ایک سائیڈ پر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اس کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر اور امریکا سے تعلق رکھنے والے سیاح نہر سے باہر آنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا سیاح باہر آنے میں ناکام رہا اور آج صبح اس کی لاش ملی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاح اور اس
پڑھیں:
بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب، بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ معاشی و انٹیلی جنس تعلقات کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد کا نقشہ کیا ہوگا؟ رضا پہلوی کا اہم بیان سامنے آگیا
اے پی پی کے مطابق بی بی سی رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
اس گٹھ جوڑ نے خطے کی سیاست اور سیکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کی بندرگاہ پر بھارتی کنٹرول واضح ہو چکا ہے۔
اڈانی گروپ نے سنہ 2023 میں اس بندرگاہ کا 70فیصد حصہ حاصل کیا جبکہ باقی 30فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے۔
یہ بندرگاہ اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور گوگل و مائیکروسافٹ جیسی عالمی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر کا مرکز ہے جس سے اس کی اسٹریٹجک اہمیت واضح ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے: ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کی شمولیت پر چین کا سخت بیان، نتائج کیا ہوں گے؟
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنہ 1980کی دہائی سے جاری بھارتی خفیہ ایجنسی را اوراسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے درمیان باہمی روابط مودی حکومت کے دور میں باضابطہ دفاعی اور انٹیلی جنس اتحاد میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی بن چکی ہے اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں اندرون اور بیرون ملک جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہی ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص، معرکہ حق کے دوران بھارتی افواج کا اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال، یہود و ہنود کے مضبوط گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ
بی بی سی کی تہلکہ خیز ویڈیو نے اس اتحاد کے خفیہ معاشی ایجنڈے اور اس کی جڑوں میں چھپے اسٹریٹجک مفادات کو بے نقاب کیا ہے۔
اس انکشاف نے نہ صرف خطے میں مسلم دنیا کو تشویش میں مبتلا کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت اسرائیل تعلقات کی شفافیت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈانی گروپ اسرائیل بھارت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بی بی سی