شاہراہ قراقرم پر کار حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر نالہ جیجال کے مقام پر پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ کار گلگت سے باجوڑ کی طرف جارہی تھی، جو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کارکنان فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حادثہ ریسکیو 1122 شاہراہ قراقرم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 شاہراہ قراقرم وی نیوز شاہراہ قراقرم ریسکیو 1122
پڑھیں:
جانور فروخت کرکے کراچی سے واپس جانے والے پیوپاریوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 14 زخمی
مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مری برداری کے افراد کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کر کے واپس پنجاب جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔