’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرم کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا خامنائی کو خط: ’جوہری معاہدہ نہ کیا تو دوسرے طریقے سے نمٹیں گے‘
آیت اللہ علی خامنائی نے امریکی صدر کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک مسائل حل کرنے نہیں، اپنے مطالبات منوانے کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہیں۔
انہوں امریکی میڈیا سے گفتگو میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’شالوم حماس‘، کیساتھ ٹرمپ کا حماس کے نام دھمکیاں آمیز پیغام
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو خط لکھنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس خط میں امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز ہی امریکی صدر نے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو میں واضح کیا تھا اگر ایران بات چیت پر آمادہ نہیں ہوتا تو اُس سے دوسری طرح نمٹا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آیت اللہ خامنائی ایرانی سپریم لیڈر خط ڈونلڈ ٹرمپ میزائل پروگرام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا یت اللہ خامنائی ایرانی سپریم لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ میزائل پروگرام سپریم لیڈر امریکی صدر
پڑھیں:
پاکستانی میزائل سعودی عرب میں: منہ اسرائیل کی جانب، بھارت اور اسرائیل میں ماتم
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل بھارت پاکستان سعودی عرب صف ماتم میزائیل نریندر مودی