سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
تصویر، اسکرین گریب
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل کردیئے گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا۔
مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی مجھےبہت عزیز تھے، یہ میرے دست و بازو تھے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ یہ بدترین درندگی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان بڑے بھائی
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔