سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی امین گنڈاپور کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پشاور/ لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان کے بھائی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔