اس سرزمین پر تمام مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عزت و آبرو اس بات سے جانی جاتی ہے کہ اس کی نسلی اور مذہبی اقلیتیں کس حال میں رہ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کہیں نہ کہیں امتیازی سلوک اور متشدد رویے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔
یہ بھی پڑھیے: تمام اقلیتیں آزادہیں، ہمیں رنگ و نسل، ذات پات سے بالا تر ہو کر آگےبڑھناہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے آئینی اسمبلی میں اپنے پہلے خطبے میں اقلیتوں کے حقوق پر گفتگو کی، ہمارے اسمبلی کے پہلے اسپیکر ہندو اور سپریم کورٹ کے ایک دیانتدار چیف جسٹس مسیحی تھے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ اقلیتیں اس سرزمین پر ہنسی خوشی رہیں اور اس مٹی پر ان کا بھی اتنا حق ہو جتنا اکثریت کا ہے۔
خواجہ آصف نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جس طرح اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے یہ ملک اور صحت مندانہ معاشرے کے قیام کے لیے خوش آئند ہے، ہماری ترجیح ہے کہ تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہو اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقلیت اکثریت خواجہ آصف مذہب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقلیت اکثریت خواجہ ا صف خواجہ ا صف
پڑھیں:
مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، طاہر اشرفی
لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔ لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہیں، اسرائیلی وزراء اور یہودیوں کی طرف سے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کا فوری محاسبہ کرے، اسرائیلی اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔