عمران خان نے جو کچھ کیا، اب بھگتیں، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں، ہم انتقام نہیں لے رہے، کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن بنایا، جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، کسی کے ساتھ مراسم نہیں رہ گئے تھے، محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہترین کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ صوبوں کے ساتھ رویہ ہوا، 9 مئی واقعہ کرکے ملک کو پیچھے کیا جو بھارت نے نہیں کیا وہ پی ٹی آئی نے کیا، پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، چھائونیوں میں جلائو گھراؤ کیا، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا، مہنگائی اڑتیس سے ایک اعشاریہ چھ تک پہنچ گئی ہے، ادارے بہتر ہو گئے ہیں۔
رانا مبشر نے کہا کہ واپڈا میں نقصانات پہلے بہت اب بہتر ہو گئے ہیں ڈیڑھ سال کے دوران اڑان پاکستان پورے ایشیاء میں اعلان کرے گا، ہم اندھیروں سے اجالوں میں لائے ایٹمی طاقت تو بن گئے ہیں لیکن اب معشیت کو بہتر کررہے ہیں، کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج چالیس لاکھ لوگوں کو دے رہے ہیں پہلے لوگ یوٹیلٹی سٹورز پر دھکے کھاتے رہے، چالیس لاکھ لوگوں کو رمضان پیکج دئیے گھروں میں پیسے پہنچا رہے ہیں، ایک صوبہ پی ٹی آئی کو دیا ہوا ہے اب بھی ادھر حکومت ہے کے پی کو ڈیفالٹ کردیا ہے، علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مار رہا ہے یہ اناڑی ہے پہلے ان کے لیڈر اب یہ لوگ کے پی کے عوام کے ساتھ کررہے ہیں۔
رانا مبشر نے کہا کہ مریم نواز کا علی امین گنڈا پور کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں، عوام کو سہولت دینا ہوگی پچھلے چار سالوں میں کون سا منصوبہ لگایا اربوں درخت کسی کو نظر آ رہے ہیں لاکھوں گھر کسی کو نظر آ رہے ہیں ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، شہبازشریف کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے پی ٹی آئی نے تو نہیں کروائی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوج جنگ لڑ رہی ہے وہ شہید ہورہے ہیں تو کس وجہ سے ہو رہا ہے، ہمارے دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے ہو رہے ہیں اس سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ، گیارہ روپے صنعتوں اور چار روپے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا ہے پچیس سے چھبیس روپے یونٹ تک لانا چاہتے ہیں، سولرائزیشن سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک افیئر یونٹ سب کو نظر آ گیا ہے مسائل حل کریں گے، ہر جگہ پر عوامی مسائل کو حل کریں گے چور بازاری کرپشن جو چل رہا تھا اسے ختم کیا ہے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے یہ تو خلق خدا ہے، بلوچستان اور کی پی سمیت ہر صوبہ میں دفتر کھولیں گے یہی ایجنڈا ہر صوبہ میں ہوگا، پہلے بھی بڑے فیصلے لئے اب بھی دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بڑے فیصلہ لیں گے۔
رانا مبشر نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہورہے ہیں، بانی نے دہشت گرد تنظیموں کو قبائلی علاقوں میں رہنے کی دعوت دی جو عوام دشمنی فیصلہ تھا، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افغان حکومت سے بات کریں گے لوگوں کی جانوں کا نقصان نہیں کریں گے، دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے سپہ سالار بھی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں ہے لیکن ملک میں چینی کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، روٹی کی قیمت بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے، چینج کے ذخیرہ اندوزوں کے گریبان پکڑیں گے، دہشتُگرد کو پکڑا ہے اداروں کی نیک نامی ہے کہ امریکہ تعریف کررہا ہے، ہم خود مختار ملک ہیں اپنے فیصلہ خود کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا، وہ پہلے بھگتیں، ہم انتقام تو نہیں لے رہے، حکومت سے کہہ کر کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہے ہیں کریں گے کے ساتھ کسی کو جو کچھ
پڑھیں:
اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، اب ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا فارن سروس سب سے بہترین ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، اور پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا، جبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، اور دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے باعث پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت ملی، وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔
جب جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست فاش دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا بیانیہ ایک بھرپور جواب کی صورت میں ہے، ایک طرف جھوٹا بیانیہ اور دوسری طرف واضح حقائق نے بھارت کے بارے میں دنیا کی آنکھیں کھول دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں معاشی اسٹریٹجک فریم ورک کا اجراء انتہائی اہم پیشرفت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہمارا ہدف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط روابط اور تجارت کے لئے پاکستانی بندرگاہوں کا استعمال ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے اور دوست ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے ہیں۔