سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
جدہ میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’غزہ منصوبے‘ کے خلاف عربوں کے منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے جدہ میں ملاقات کی۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں شہزادہ فیصل نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰی اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’غزہ منصوبے‘ کے خلاف عربوں کے منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔ غزہ کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں اسلامی بلاک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی عرب منصوبے کو منظور کرتا ہے، بین الاقوامی برادری، عالمی اور علاقائی فنڈنگ کے ادارے فوری طور پر ضروری مدد فراہم کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: او آئی سی
پڑھیں:
علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سعودی حکام سے رابطہ کرے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بلوچستان کے ممتاز عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی سعودی عرت میں گرفتاری کی شدت مذمت کرتے ہوئے کہا جید عالم دین کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک حرکت ہے۔ انہوں نے اسکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمل سے امت مسلمہ کے اتحاد پر اثر پڑے گا۔ سعودی حکومت فوری طور پر علامہ وجدانی کو رہا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کرے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔