Express News:
2025-04-25@11:16:48 GMT

رمضان کی خصوصی آفر...!!!

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی ہر طرف سیل کی خوش خبریاں لگی نظر آتی ہے، جدھر جائیے آفرز کی بھرمار ہے، بڑی بڑی کمپنیاں بھاری بھاری ڈسکاؤنٹ دے رہی ہوتی ہیں اور ہر برانڈ سیل لگاکر صارف کو اپنی چیز خریدنے کی ترغیب دے رہا ہوتا ہے کیوںکہ رمضان المبارک میں عام دنوں کے مقابلے میں خریداری کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہی جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، جوتے اور گھریلو اشیاء زیادہ بکنے لگتی ہیں۔ یوں تو ہمارا روزہ ہوتا ہے مگر پھر بھی رمضان میں زیادہ کھایا جاتا ہے۔

بہت سے لوگ عید کی تیاری کے سلسلے میں کپڑے، جوتے، پرفیوم اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں۔ اگر صارف کی جہت کو سوچا جائے تو لوگوں کی خریدنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے کیوںکہ جو پیسہ سارا سال سرمایہ داروں کے پاس رُکا ہوا تھا اب وہ تحفہ، زکوٰۃ، خیرات وغیرہ کی صورت میں نکل کر مارکیٹ میں آگیا ہے یا تو اس سے کوئی صاحب استطاعت اپنے گھر کی چیزیں خرید رہا ہے یا کسی غریب کی حاجت روائی ہورہی ہے۔ الغرض رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں پیسہ بہت آجاتا ہے اور اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہوشیار دُکان دار یا برانڈز مالکان رمضان آفر کا نام دیتے ہیں۔ کوئی  بیوپاری نئے گاہک کو متوجہ کرنے کے لیے آفر لگاتا ہے تو کوئی مجبوراً مسابقت برقرار رکھنے کے لیے آفر لگاتا ہے تاکہ کوئی گاہک کسی دوسرے دکاندار کی طرف نہ چلا جائے۔

ایک اندازے کے مطابق 2023 میں عالمی سطح پر مسلمانوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں 50 سے 90 ملین ڈالر کی خریداری کی۔ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں2023 کے دوران 300 سے 400 بلین پاکستانی روپے کی خریداری کی گئی۔ اگر صرف آن لائن کاروبار کے اعدادوشمار ہی دیکھے جائیں تو 2023 میں 200 سے 300 بلین پاکستانی روپے کی خریداری صرف پاکستان میں ہی کی گئی ہے۔ (یہ اعدادوشمار تحقیقی اداروں، مارکیٹ کے تجزیوں اور تاجروں کی دی گئی رپورٹوں کی بنیاد پر پیش کیے گئے ہیں)

پھر ایک بات یہ بھی ہے کہ یہ آفرز مقررہ وقت کے لیے ہوتی ہیں کیوںکہ اگر لوگ دیکھیں گے کہ کوئی آفر صرف رمضان کے لیے ہے، تو وہ جلدی فیصلہ کرکے خریداری کریں گے۔ اس سے ان اشیاء کی سیلز میں تیزی آتی ہے اور تاجر خوب منافع کماتا ہے۔ بلاشبہہ ان میں سے کچھ تاجر اور برانڈز مالکان رمضان کو ایک ’’برکت والا مہینہ‘‘ سمجھ کر خصوصی آفرز دیتے ہیں تاکہ لوگوں کی ضروریات پوری ہوں اور اِنہیں کم قیمت میں اچھی چیزیں مل سکیں۔ اس میں تاجروں کو مالی فائدہ تو ہوتا ہی ہے مگر اخلاص اور للٰہیت کا عنصر زیادہ ہونے کی وجہ سے اجر و ثواب بھی ہوجاتا ہے۔

ذرا ساغور کیجیے! ہم سارا دن ساری رات محنت کرتے ہیں اور ظاہری اور مادی خوشیوں کی خاطر سب قربان کرتے ہیں مگر کبھی ہم یہ نہیں سوچا کہ ہماری اصل تو ہماری روح ہے اور ہماری حقیقی فلاح و کام یابی، روح کی فلاح و کام یابی میں مضمر ہے۔ ذراسوچیے تو صحیح! رمضان المبارک کی چند خوش خبریاں وہ بھی ہیں جو اللّہ اور اس کے رسول ﷺ نے ہمیں دی ہیں اور ان کے آگے یہ دنیاوی خوش خبریاں جو آفر، ڈسکاؤنٹ وغیرہ کی صورت میں ہمیں دی جاتی ہیں وہ سب ہیچ ہیں۔ یہ جسم و جاں اور مال و منال سب محض اللہ کی ایک امانت ہیں اور ہمیں عنقریب اسی کے حضور انہیں سپرد کرنا ہے۔ چناںچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:

مفہوم: بے شک اللّہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بدلے میں خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔

(پارہ:۲۲، سورۃالتوبہ، آیت:۱۱۱)

یہ عمومی آیت ہے جو پورے سال کے لیے ہے یعنی مسلمان جب اپنی جان اور مال کو اللّہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ انہیں بے شمار اجر عطا فرماتا ہے اور انہیں جنت نصیب فرماتا ہے مگر رمضان المبارک ایک وہ عظیم مہینہ ہے جس میں اللّہ تعالیٰ نے اجروثواب حاصل کرنے کو، بخشش کرانے کو اور جنت کمانے کو بہت زیادہ آسان کردیا۔ چناںچہ حضرت سیدنا سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللّہ ﷺ نے ہمیں شعبان کے آخری روز خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا:’’اے لوگو! عنقریب تمہارے پاس بڑا عظیم مہینہ آنے والا ہے، وہ مہینہ بڑا مبارک ہے، اس میں ایک ایسی رات ہے جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

اللّہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزے فرض کی ہیں اور اس کی راتوں کا قیام نفل قرار دیا ہے، جو شخص اس میں کوئی نیک کام کرکے اللّہ کا قرب حاصل کرتا ہے تو وہ ایسا ہے کہ گویا اُس نے دیگر مہینوں میں فرض ادا کیے ہیں۔ اور جس شخص نے اس مہینے میں فرض ادا کیا تو وہ ایسا ہے کہ گویا اس نے 70فرائض دیگر مہینوں میں ادا کیے ہوں۔‘‘

سبحان اللّہ! رمضان المبارک میں اللّہ تعالیٰ کی کتنی مہربانیاں ہیں کہ نوافل کا ثواب فرائض کے برابر ملتا ہے اور فرائض کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں دیگر نیکیوں کے ساتھ ساتھ روزہ کھلوانے کا بھی بڑا ثواب ہے کیوںکہ جانِ عالم ﷺ نی فرمایا:’’جس نے اس مہینے میں روزے دار کا روزہ افطار کروایا تو وہ (روزہ کھلوانا) اس کے گناہوں کی بخشش کا باعث ہوگا اور جہنّم سے اس کی گردن کی آزادی کا ذریعہ بنے گا اور اُسے روزے دار کے برابر ثواب ملے گا جب کہ روزے دار کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہیں ہوگی۔‘‘

اگر دیکھا جائے تو رب ذوالجلال کی رحمتیں بام عروج پر نظر آرہی ہیں کہ صرف ایک کام ’’روزہ کھلوانے‘‘ کے بدلی میں تین فوائد حاصل ہو رہے ہیں: (۱) گناہوں کی بخشش، (۲) جہنم سے آزادی اور (۳) روزے دار کے برابر ثواب حاصل ہوتا ہے۔

(صحیح ابن خزیمہ، کتاب الصیام، باب فضائل شھر رمضان ان صح الخبر، حدیث: ۱۸۸۷، ص:۱۹۱۔۱۹۲)

اگر کسی تاجر کی طرف سے کوئی آفر لگائی جائے اور کوئی شخص  اس چیز کی بے حد ضرورت ہونے کے باوجود اس سے فائدہ نہ اٹھائے اور کم خرچ میں زیادہ نفع سے محروم رہے تو وہ بے وقوف سمجھا تا ہے۔ بلاتمثیل اللٰہ تعالیٰ کی اتنی بے بہا مہربانیوں کے بعد بھی اگر کوئی محروم رہ جائے تو اس کے بارے میں حضور سیدعالم ﷺ نے واضح فرمادیا ہے کہ: ’’وہ شخص بڑا ہی بدنصیب ہے جس نے رمضان کا مہینہ پایا لیکن اس کی بخشش نہ ہوئی۔‘‘

(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الصیام، باب ماذکر فی فضل رمضان و ثوابہ، حدیث:۸۹۶۱، الجزء الرابع، ص: ۸)

اللّہ تعالیٰ اس رمضان المبارک ہم تمام کی بخشش و مغفرت فرمائے درحقیقت رمضان المبارک ایک خصوصی آفر ہے ہر بندہ مومن کے لیے کہ وہ اپنی بخشش و مغفرت کا سامان کرے۔ اور ہاں! شروع میں جو اتنے اعداد و شمار آپ نے ملاحظہ لیے اس کا مقصد رمضان المبارک میں آفرز اور ڈسکاؤنٹ کی پبلی سٹی یا تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں بلکہ یہ یقین دلانا تھا کہ پیارے آقا ﷺ نے فرمایا ہے کہ ’’(رمضان المبارک کے) مہینے میں بندۂ مومن کا رزق بڑھ جاتا ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک میں مہینے میں کرتے ہیں جاتا ہے ہیں اور کی بخشش ہے اور کے لیے

پڑھیں:

خوابوں کی تعبیر

دفتر میں مردہ سانپ

شگفتہ پروین، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے دفتر کی کرسی کے نیچے دو چھوٹے سائز کے مردہ سانپ ہیں اور میں چپڑاسی کو آواز دے رہا ہوں کہ صفائی والے کو بلائے جو اس گندگی کی صفائی کرتا ہے ۔ اس کے بعد میں وہاں سے اپنی کرسی اٹھا کر کہیں اور بیٹھ جاتا ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

کھانا پکانے کی تیاری

سلمیٰ ظہور، کوئٹہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کھانا پکانے کے لئے اپنے کچن میں ہوں اور وہاں سب سبزیاں خراب ہیں۔ میں انھیں فریج سے نکال کر باھر رکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ھمسائیوں سے مانگ کر پکا لوں تا کہ میری ساس ناراض نہ ہو ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ ادھر بھی کوئی نہیں اور تالا لگا ہوا ہے ۔ میں پریشانی میں گھر واپس آ کر کچن میں باقی سبزی دیکھتی ہوں مگر ان میں سے کوئی بھی پکانے کے قابل نہیں ہوتی سب ہی گل چکی ہوتی ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

فیملی کے ساتھ سفر

فہیم احمد، سرگودھا

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی سمندری سفر پہ ہوں اور میرے ساتھ باقی فیملی بھی ہے اور ہم سب مل کر بیٹھے بہت مزے سے کچھ کھا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ باتیں کر رہے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

گھر والے ناراض

یاسین خان، مظفر گڑھ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے قینچی سے اپنے سر کے سارے بال کاٹ دیئے ہیں اور بعد میں پریشان بیٹھا ہوں کہ اب دفتر کیسے جاوں گا اور اپنے دوستوں کو کیسے ملوں گا ۔ میری مما بھی مجھ سے بہت زیادہ ناراض ہیں اور کوئی مجھ سے بات نہیں کر رہا ۔

 تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

راستہ بھٹکنا

ثریا حسین، بھکر

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ بہت شدید آندھی ہے اور ہم راستہ بھول گئے ہیں ۔ پریشانی میں میں اپنی بہن کا ہاتھ چھوڑ کر کہیں اور نکل گئی ہوں اور بعد میں جب آندھی کا زور ٹوٹتا ہے تو میں سب کو تلاش کرتی ہوں مگر میری فیملی کا کوئی فرد مجھے دکھائی نہیں دیتا ۔ میں زور زور سے چلانے لگتی ہوں اور ان کو آوازیں دینے لگتی ہوں مگر پھر بہت تیز بارش شروع ہو جاتی ہے اور میں ایک ویران سے ٹیلے پہ ایک درخت کے نیچے کھڑی ہو جاتی ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

کھجوریں بانٹنا

 فاطمہ زریاب، پشاور

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر بہت بڑے بڑے بیگ کھجوروں کے آئے ہیں ۔ اور ان میں بہت زیادہ مزے دار کھجوریں ہیں جو ہم سب نے بہت مزے سے کھائیں پھر میری امی نے محلے والوں کا بھی حصہ نکال دیا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

شادی کا لباس

عثمان شیخ ،چنیوٹ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے کپڑے جو درزی سے سلائی ہو کر آنے تھے وہ سب میری بہن اور بھابی لے آئی ہیں مگر یہ دیکھ کر سب پریشان ہو جاتے ہیں کہ وہ سب کے سب سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ میری والدہ بہت ناراض ہوتی ہیں اور بہن اور بھابی کو بہت ڈانٹتی ہیں کہ انہوں نے شادی کے کپڑے سیاہ رنگ کے کیوں لئے اور اٹھا کر پھینکنے لگتی ہیں۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔

گھر میں دعوت

عنزہ خان، کوئٹہ

خواب : میں نے دیکھا کہ ہم اپنے گھر ایک دعوت کر رہے ہیں جس میں خاندان کے بڑے بزرگ اور بہنوں کے سسرال والے موجود ہیں مگر جب کھانا لگتا ہے تو بہت ہی بدذائقہ ہوتا ہے کہ کوئی اس کو کھا نہیں سکتا ۔ سب لوگ میرے والدین کو لعن طعن کرتے ہیں اور ناراض ہو کر چلے جاتے ہیں ۔ بعد میں میری امی بھی ابا سے بہت لڑتی ہیں اور روتی جاتی ہیں ۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

دشمن سے ٹکراؤ

فرحان یوسف، رحیم یار خان

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے ایک رشتے دار جو کبھی ہم سے نہیں ملے کیونکہ بزرگوں کے زمانے سے ان سے دشمنی آ رہی ہے وہ ہمارے گھر موجود ہیں اور مجھے شائد کسی چھڑی سے مار رہے ہیں ۔ اس کے بعد شاید وہ مجھ سے کچھ منگواتے ہیں اور پھر کوئی محلول سا مجھ پہ پھینک دیتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

والدہ کی بیماری

سلطانہ خرم، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی کے گھر میں کوئی فنکشن ہے اور ہم سب بھی ہیں کافی زیادہ رشتے دار بھی ہیں۔ وہاں دیکھتے ہیں کہ والدہ کی آواز اچانک بند ہو جاتی ہے اور سب رشتے دار اس پریشانی میں بنا کچھ کھائے چلے جاتے ہیں ۔ ہم سب بہت زور زور سے روتے ہیں کہ اب ہماری والدہ کبھی نہیں بول پائیں گی اور زندگی بھر گونگی ہی رہیں گی۔ خواب میں ہی ہم سب بہت رو رہے ہیں، جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا میں رو رہی ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

دادا دعوت پر بلاتے ہیں

ارشد محمود، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے دادا جان نے ہمارے سارے خاندان کو کہیں دعوت پہ بلایا ہے اور ایک بہت بڑا گھر ہے جہاں ہم سارے داخل ہو رہے ہیں ۔ پوری جگہ بہت زیادہ مضبوط اور لوہے جیسی ہے ۔ ہم سب بہت پرجوش ہو کر ایک بہت بڑے پھاٹک سے داخل ہوتے ہیں اور دور دور تک دو رویہ سڑک کو دیکھتے ہیں۔

خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

چوٹ لگنا

انعم وکیل، سکھر

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھٹنے پہ شاید کوئی چوٹ لگ گئی ہے یا شائد ٹوٹ گیا ہے ۔ یہ مجھے اندازہ نہیں مگر میں خود کو بہت پریشان دیکھتی ہوں کہ اب کیا ہو گا ۔ میں کیسے چلوں گی اور یہ سب باتیں سوچ کر میں زیادہ پریشان ہو جاتی ہوں اور یہی سوچ سوچ کر روتی چلی جاتی ہوں کہ کیسے اب زندگی گزرے گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

خراب لباس

عبدالقیوم، حیدر آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے کسی فنکشن کے لئے کپڑے چاہئیں مگر گھر میں میرے سارے کپڑے پرانے اور پھٹے ہوئے ہوتے ہیں ۔ میں یہ سب دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہوں اور سوچتا ہوں کہ اتنے پرانے کپڑے پہن کر میں کیسے کسی رشتے دار کے سامنے آؤں گا، سب میرا مذاق اڑائیں گے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

گھر میں فصل اور سامان آنا

شائستہ زمان، کوئٹہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر نئی فصل آئی ہے اور ہم سب بہت خوشی سے سمیٹ بھی رہے ہیں ۔ پھر میں نے دیکھا کہ مزید چیزیں آتی ہی جا رہی ہیں اور سارا ھال ان سے بھر گیا ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

چیخیں مارنا

عینی بیگم، کراچی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے سر کے سارے بال گر گئے ہیں اور میں کمرے میں زور زور سے چیخیں مار کر رو رہی ہوں اور باہر بھی نہیں نکل رہی کہ سب لوگ مجھے دیکھیں گے اور ھنسیں گے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

اندھا دھند بھاگنا

رشیداں بیگم، فیصل آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں بھاگ رہی ہوں بہت اندھیرا ہے اور مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا ، مگر پھر بھی میں بہت تیزی سے بھاگ رہی ہوں جیسے کسی سے بچ رہی ہوں اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے اندھا دھند بھاگ رہی ہوں۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

مولوی صاحب سے بدتمیزی

یاسر علی، شیخوپورہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست کسی جگہ ہیں وہاں ایک خالی مسجد ہے جہاں پہ میرے سارے دوست مولوی صاحب کے نماز کے وقت کے بغیر اندر آنے سے منع کر دینے پہ جان بوجھ کر اونچی آواز میں اذان دینے لگتے ھیں اور ساتھ ساتھ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے لگتے ہیں۔ میرا ایک دوست مولوی صاحب کے سر سے ٹوپی اتار لیتا ہے اور اپنے سر پہ رکھ کر ناچنے لگتا ہے اور وہ غصے میں باہر نکل جاتے ہیں اور ہم سب ایسے ہی شور مچاتے رہتے ہیں پھر باہر نکل آتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش ، آ، سکتا، ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز ، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • خوابوں کی تعبیر
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • برطانیہ: غریب طلباء جسمانی پسماندگی سے دوچار
  •  پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان