کراچی:

گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث ملبے اور ریتی بجری تلے دب کر جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ گزشتہ روز افغان کیمپ میں ادا کر دی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 کمسن سمیت 5 سگی بہنیں بھی شامل تھیں ، جاں بحق ہونے والی 4 بچیوں سمیت 6 خواتین کی میتیں ایدھی سرد خانے سے غسل و کفن کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے افغان کیمپ لیجائی گئیں۔

اس موقع پر خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ متوفین کے اہلخانہ ، رشتے دار اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی بعدازاں جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے ہفتے کی شب گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر کی پری کاسٹ چھت کو مضبوط کرنے کے لیے رتی بجری منگوائی تھی اور تمام ریتی بجری کو پری کاسٹ چھت پر پہنچایا گیا تھا جس کے باعث چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور گھر میں موجود افراد پر آگری جس کے نتیجے میں ملبے اور ریتی بجری میں دب کا 5 سگی بہنوں سمیت 6 خواتین جاں بحق ہوئی تھیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 سگی بہنوں کی شناخت 25 سالہ سعدیہ ، 20 سالہ کائنات ، 7 سالہ عشال ، 7 سالہ عائشہ ، 6 سالہ ثانیہ دختر رضا جبکہ 8 سالہ نسرین دختر میکائل کے نام سے کی گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے افغان کیمپ

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری