قومی اسمبلی میں نواب یوسف تالپور اور مولانا حامد الحق حقانی کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کی وفات اور جے یو آئی س کے سابق رکن قومی اسمبلی حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کے بعد کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جہاں انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپور کی حال ہی میں وفات ہوئی ہے جبکہ مولانا حامد الحق حقانی اور ان کے ساتھی شہید ہوئے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجلاس احتراما کل تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خالد مگسی نے دعائے مغفرت کرائی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور کے نام کے ساتھ تو نواب تھا مگر ان کا رویہ ہمیشہ عوامی رہا۔ انہوں نے جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور ہمیشہ جمہوری اصولوں کی بات کی۔ نواب یوسف تالپور نے ایم آر ڈی میں حصہ لیا، زراعت کے مسائل اور پانی کی تقسیم پر ہمیشہ بات کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور جمہوریت کے مضبوط داعی تھے اور پارلیمان میں ایک ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ نواب یوسف تالپور لاجز میں ان کے ہمسائے تھے اور ایک بہترین انسان تھے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے نواب یوسف تالپور اور مولانا حامد الحق کی خدمات کو جمہوریت کے لیے تابناک قرار دیا، جبکہ ایم کیو ایم کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے بھی دونوں رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کل صبح 11:30 بجے تک ملتوی کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی حامد الحق
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔
نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی