عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے: شاندانہ گلزار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی ن لیگ سے کافی بہترہے، انہوں نے پیسہ نہیں دیا لیکن ہم نے پھر بھی کام کیا، 80 فیصد پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر نہیں ہیں، ہماری اسمبلیاں ابھی تک نامکمل ہیں، یہ کس کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں؟ تحفظ آئین پاکستان تحریک میں سب جماعتوں کو شامل ہونا چاہیے، عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
معروف اداکار نبیل ظفر نے کراچی میں ای چالان سسٹم پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، کیونکہ عوام کا یہی مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گڑھوں سے بھری شاہراہوں، بدترین ٹریفک اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باوجود اگر کوئی شخص اپنی گاڑی صحیح سلامت منزل تک پہنچا لیتا ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو سزا نہیں بلکہ شاباش ملنی چاہیے۔ اداکار نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ روزانہ آزمائش سے گزرتے ہیں مگر پھر بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں، جو کہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ای چالان سسٹم نافذ کیا ہے جس کے بعد ہزاروں شہریوں کو چالان موصول ہو رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے، پھر جرمانے کیے جائیں اس نظام کی اسی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔