اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ، دورے میں اعلی سطحی ملاقاتیں، صنعتی دورے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ وزارت تجارت سے جاری اعلامئے کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ہیں ۔ مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے سفارتی نمائندوں، سفیر سید نوید صفدر بخاری، ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال حسن، اور کمرشل قونصلر عشرت حسین بھٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عمانی حکام میں منسٹر کانسلر راشد الرشدی اور ریلیشنز اسپیشلسٹ عبداللہ الجابری بھی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران جام کمال 11 مارچ کو صحار پورٹ اور صحار فری زون کا دورہ کریں گے، جو عمان کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔

(جاری ہے)

وہاں انہیں سی ای او صحار پورٹ کی جانب سے پورٹ کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ صحار چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

12اور 13 مارچ کو وزیر تجارت کی مصروفیات میں عمان کے اہم رہنماں سے ملاقاتیں شامل ہیں، جن میں قیس الیوسف (وزیر برائے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری پروموشن)اور ڈاکٹر سعود الحبسی(وزیر برائے زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل)کیساتھ اجلاس شامل ہے۔ وہ عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین فیصل الرواص سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد ایک سرکاری افطار ڈنر منعقد ہوگا۔

13مارچ کو وزیر تجارت انویسٹ عمان لانج کا دورہ کریں گے اور سعید الموالی(وزیر برائے ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی)سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر تجارت کے سرکاری شیڈول میں عمان کے ثقافتی مقامات کا دورہ بھی شامل ہے، جن میں رائل اوپیرا ہاس مسقط اور سلطان قابوس گرینڈ مسجد شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ان کے سرکاری دورے کا اختتام 14مارچ کو ہوگا، جو پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری دورے جام کمال کریں گے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی وفد لندن پہنچ گیا.

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی  وفد واشنگٹن اور نیویارک کے کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گیا ہے۔ وفد کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ گشیدگی پر پاکستان کا موقف پیش کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک؛  چیئرپرسن، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور سابق وزیر برائے اطلاعات و موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمان؛ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر۔ سابق وزیر تجارت، دفاع اور خارجہ امور، انجینئر خرم دستگیر خان؛  سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر برائے سمندری امور، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری؛ اور سینیٹر بشری انجم بٹ شامل ہیں۔وفدمیں دو سابق سیکرٹری خارجہ، سفیر جلیل عباس جیلانی، جو نگراں وزیر خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور سفیر تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ لندن میں وفد برطانیہ کی پارلیمنٹ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں پاکستان اور جموں و کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ وفد فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کی لیڈرشپ و سینئر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔  وفد کے ارکان علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرکردہ تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر بات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، وفد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے جارحانہ اقدامات کے پیش نظر پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل کو اجاگر کرے گا وفد باور کرائے گا کے پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ وہ اس بات پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کو تنازعات اور تصادم پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ وفد جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے بین الاقوامی برادری پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دے گا۔ سندھ طاس معاہدے کی معمول کے مطابق کارروائی کو بحال کرنے کی ضرورت بھی وفد کے مہم کا ایک اہم موضوع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ؛ حتمی منظوری آج شام ہو گی
  • وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی
  • بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی سروے پیش کریں گے
  • بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی وفد لندن پہنچ گیا.
  • پاکستان کا اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا
  • "تم کبھی غزہ نہیں پہنچ پاؤ گے"، میڈلین فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیلی وزیر جنگ کی کھلی دھمکی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب, ولی عہد کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمان خصوصی شرکت