میو اسپتال لاہور میں انجکشن ری ایکشن معاملہ، 3 نرسز قصور وار قرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد انکوائری کمیٹی نے 3 نرسز کو قصور وار قرار دے دیا۔
ان نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔
9 مارچ کو انجکشن لگنے کے بعد 16 مریضوں میں ری ایکشن ہوا، 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تحریک انصاف شامل ہو، پوری دنیا کو جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔