خیبر، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
خیبر:
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے کنبے کا سربراہ بسم اللہ، ان کی اہلیہ اور کمسن بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
اس کے علاوہ باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر ان کی ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا گیا، تاہم ایک بچی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکی تھی، زخمی دو بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔