لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کمزور ممالک کو قرضے دیکر ان کی معیشت اور خودمختاری پر قبضہ کر لیتا ہے، حکومت فخر سے کہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ٹھیک کہا، لیکن کیسے بچایا؟ دیوالیہ ہونے سے نکال کر دلدل میں دھکیل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ ہر روز خبریں آتی ہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تنخواہیں بڑھانے سے روک دیا، ترقیاتی منصوبے معطل کروا دیئے، عوام کو رمضان میں کوئی ریلیف دینے سے منع کر دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اجازت نہیں دی اور ٹیکس میں چھوٹ ختم کروا دی۔ یہ معمول کی خبریں بن چکی ہیں، جس طرح ملک میں چوری، ڈکیتی، قتل وغارت اور جنسی زیادتی کے واقعات روز رپورٹ ہوتے ہیں، اسی طرح آئی ایم ایف کی نئی شرائط اور پابندیاں بھی خبروں کا مستقل حصہ بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کی حکومت کی تمام اقتصادی پالیسیوں کا محور یہی ہے کہ آئی ایم ایف کیا کہے گا۔ یہاں تک کہ اب فیصلہ بھی آئی ایم ایف کرے گا کہ پی آئی اے بیچنی ہے یا نہیں، ریلوے کو چلانا ہے یا بند کرنا ہے، رمضان میں جلیبی اور پکوڑے بنانے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، بجلی مہنگی کرنی ہے یا سستی۔ حتیٰ کہ فوج کیلئے اسلحہ خریدنا ہو یا دفاعی ساز و سامان میں اضافہ کرنا ہو، سب کچھ آئی ایم ایف کی منظوری سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف درحقیقت سرمایہ دار قوتوں کا گٹھ جوڑ ہے، جو کمزور ممالک کو قرضے دے کر ان کی معیشت اور خودمختاری پر قبضہ کر لیتا ہے۔ یہ قرضے درحقیقت دلدل کی طرح ہوتے ہیں، جن میں جتنا زیادہ ہاتھ پاؤں مارو، اتنا ہی زیادہ دھنس جاتے ہیں۔

علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت فخر سے کہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ٹھیک کہا، لیکن کیسے بچایا؟ دیوالیہ ہونے سے نکال کر دلدل میں دھکیل دیا! دیوالیہ ملک کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کے پاس قرض ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں، لیکن دلدل میں پھنسا ملک وہ ہوتا ہے جو زندہ تو ہو مگر ہر لمحہ مزید ڈوب رہا ہو، اور بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دیوالیہ ہونے سے کہ آئی ایم ایف

پڑھیں:

گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں طبی سہولیات کانظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے‘ جماعت اہلسنتّ
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی