جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں، تمام دہشت گرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جہاں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیاہے، جنہیں کے دہشت گرد انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھ اکہ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بربریت کا پہلے سے نشانہ بننے والے چند شہیدمسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کا رافیل طیاروں سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کو تسلیم نہ کرنے کے بعد شدید اندرونی دباؤ کے باعث بھارتی فوج نے ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لیے اسےچھپاتی رہیں، فوجیوں کے مرنے کے بعد اعزاز دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دیے جائیں گے ان میں بھارتی فضائیہ کے4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس اور آدم پور ائیربیس پر مارے گئے جدید دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھم پور ائیربیس بشمول ائیر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک 9 فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایوی ایشن بیس راجوڑی میں 2 اور اڑی سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک بھارتی فوجی بھی اعزازی فہرست کا حصہ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا دباؤ ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے فوجی نقصانات کو چھپایا اور آج بھی چھپا رہا ہے، مودی سرکار پٹھان کوٹ اور ادھم پور بیس پر نقصانات کی تردید کرتی رہی، بھارت نے فوج کی ہلاکتیں تسلیم نہیں کیں تو اب اندرونی دباؤ پر کیوں اعزازات دیےجارہے ہیں؟
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ اور اُدھم پور سمیت پاکستان کے متعدد مؤثر حملوں کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا۔
ایران نے اسرائیل کی اہم 5 فوجی تنصیبات کو براہ راست نشانہ بنایا، ریڈار ڈیٹا میں انکشاف