وفاقی حکومت کی 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 15مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ناموسِ رسالت(ص) کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے، توہینِ رسالت(ص) سنگین جرم، تعزیراتِ پاکستان کے تحت صرف سزائے موت ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عوامی آگاہی مہم کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام پر زور دیا ہے، تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رسالت ص
پڑھیں:
روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔(جاری ہے)
روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔ ایسے افراد پر 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔