Express News:
2025-11-04@05:15:43 GMT

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف  کل اہم دورے پر کوئٹہ جائیں گے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔
 
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت  کریں گے۔  

وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

 دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جائیں گے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔

حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور دوحا میں پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے کلیدی خطاب میں عالمی برادری کو سماجی ترقی، جامع معاشی نمو اور پاکستان کے سماجی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

صدر زرداری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان کے تجربات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں: قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے

اپنے خطاب میں صدرِ مملکت دوحا الائنس: سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز کے لیے پاکستان کے کردار اور اقدامات پر گفتگو کریں گے۔ وہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ عالمی سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی، ایس ڈی جی اسٹیمولس اور دیگر بین الاقوامی اقدامات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دوحا صدر مملکت آصف علی زرداری قطر

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف