سلمان اکرم راجا کا جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس وقت ہمیں سیاست سے اوپر اٹھنا ہے، مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے، پی ٹی آئی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حاکم قابض ہیں اور سسٹم فاشسٹ ہے، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سندھ کے لوگ سڑکوں پرہیں اور آپ نہروں کا مل کر فیصلہ کر رہے ہو، پیپلز پارٹی سمجھ لے کہ حکومت دھرنے نہیں دیتی فیصلے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات ہیں، یہ لوگ ان کو لوٹنا چاہتے ہیں، باہر سے پہلے ڈالر آتے تھے اب یہ زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عوامی حکومت گرا کر گلگت بلتستان کی ڈمی حکومت سے فیصلے کروا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک سینیٹر کا پروڈکشن آرڈر 2 سال سے جاری ہوچکا ہے، انہیں نہیں لایا جارہا، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔