لاہور؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا 'ایکس' پر بیان، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا، نہایت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا  تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جب دشمن نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی نے فوج پر الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم دشمنوں کے ناپاک گٹھ جوڑ کو سمجھ چکی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جعفر ایکسپریس حملے کے بعد فوج پر الزام تراشی کا عمل شرمناک اور ناقابل قبول ہے دشمن کے حملے پر خاموشی اور سپاہیوں کے خلاف پروپیگنڈا، یہ سیاست نہیں مادر وطن پر جان دینے والوں کے خلاف کھلی جنگ ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے حملے کے خلاف بہادری سے لڑنے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے سیدال خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ شدید تشویش ہے تمام صوبوں اور طبقات کے نمائندوں کو بیٹھا کر ان کے تحفظات  سنے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما  وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ  اس طرح کی کارروائیاں کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز سے کندھا ملا کے کھڑی ہے۔  رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے  دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ دہشتگردی ہو رہی ہے جعفر ایکسپریس کا جو معاملہ ہوا ہے سب کے سامنے ہے کہ حالات خراب ہیں ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا دہشت گردی کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر غور کیا جائے ، بلوچوں، پشتونوں کے کیا مسائل ہیں، سندھی، مہاجر اور پنجابی کیا چاہتے ہیں؟ جماعت اسلامی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بلوچستان کے حالات پر تشویش کا اظہار، دہشت گردی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ محرومیاں دور کرنا ہوں گی۔  اختر مینگل نے کہا کہ حکومت سے بڑے لمبے عرصے سے بلوچستان پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، حکومت نے ہماری گزارشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ سراج الحق نے کہا ٹرین حملہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وقت آگیا کہ اس ملک کو بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں، تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہو گاوزیر ریلوے حنیف عباسی  نے کہا  دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس پر شکر گزار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

 اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم

دوحہ:   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں. دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا. غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے. پاکستان جوہری طاقت ہے. خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری نشریاتی الجزیرہ کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. اسرائیل کے ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے. اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ اوآئی سی فورم سے بھرپورانداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی، قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر کے دوست اوربرادرملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردارادا کیا.دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، قطر پر اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے.اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں.اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیارکرنا ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے. اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگزامن نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا داعی رہا ہے. مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہے. مذاکرات اوربات چیت کی کامیابی کیلئے سنجیدگی کا ہونا ضروری ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں. سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت اسے یکطرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کر سکتا۔الجزیرہ سے گفتگو میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے. پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیارموجود ہیں. پاکستان کے پاس مضبوط افواج ،دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں. ہم کسی کو اپنی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
  • حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان