چیمپئینز ٹرافی؛ غیر منصفانہ فائدہ! گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔
بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3 چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باوجود 2019 میں پہلی آئی سی سی ٹرافی کیوں جیتی۔
مزید پڑھیں: گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت ناقابل شکست رہا تھا اور ٹورنامنٹ کا فاتح بن کر ابھرا تھا، کیا یہ اس بات کی علامت نہیں کہ ہماری ٹیم بہترین ہے لہذا اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ
اس سے قبل سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم پر تنقید کی تھی، دونوں کمنٹیٹرز کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا گیا، کنڈیشنز کا فائدہ مل رہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اپنے وینیوز تبدیل کررہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حنیف محمد ٹرافی کا آغاز 29 اگست کو ہوگا
کراچی:نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 29 اگست کو 4روزہ حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی میں دو ٹاپ ٹیمیں شرکت کی حقدار ہوں گی، یوں پہلی بار اخراج سے بچنے کے لیے کراچی کا فائنل کھیلنا ضروری ہے۔
حنیف محمد ٹرافی میں شریک 12 ریجنل ٹیموں کو 2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں فیصل آباد، لاہور بلوز، حیدرآباد، کراچی وائٹس، کوئٹہ، آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں جبکہ پول بی میں راولپنڈی، فاٹا، کراچی بلوز، ملتان، ڈیرہ مراد جمالی اور لاڑکانہ کو رکھا گیا ہے۔
ہر پول میں راؤنڈ روبن لیگ کی بنیاد پر 5 میچز کھیلے جائیں گے۔