مریم نواز شریف کا جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔