حضرت سچل سرمستؒ کےعرس پرخیرپورمیں عام تعطیل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
خیرپور(نیوزڈیسک)خیرپور میں حضرت سچل سرمستؒ کے14 مارچ سے شروع ہونےوالے 204 ویں عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
شاعرہفت زبان حضرت سچل سرمستؒ کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھاکر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے ۔ خیرپور میں حضرت سچل سرمستؒ کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم پیپلز پارٹی میں شامل حضرت سچل سرمستؒ کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا
عرس کے موقع پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے ۔ عرس کے انتظامات دیکھنے کے لئے ایس ایس پی خیرپور نے سچل سرمست کے مزار کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حضرت سچل سرمست میں عام تعطیل کے موقع
پڑھیں:
راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 7افراد جاں بحق
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔
حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔
معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔
Post Views: 8