دہشتگردوں کی کاررائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا سراسر غلط ہے، دہشتگرد صوبے میں کہیں بھی قابض نہیں ہوسکتے۔
جمعرات کے روز کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں نہتے مسافروں، خواتین، بچوں اور مزدوروں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عسکریت پسندوں کو جرگے کی پیشکش
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد جس سمت اس جنگ کو لے جارہے ہیں اس کی نہ صرف پوری بلوچ سیاسی قیادت اور قوم بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے ان اعمال کو بلوچیت سے جوڑنا سراسر غلط ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں اور ان کی تاریخ میں کبھی ایسے اقدامات کی گنجائش نہیں رہی جو آج کے دہشتگرد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب دھماکے ہوتے ہیں تو سب کو بلوچستان یاد آجاتا ہے، سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ صوبے میں کسی بھی جگہ تین سے چار گھنٹے سے زائد وقت تک ایک انچ زمین پر قابض نہیں رہ سکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کرتی ہیں اور دہشتگرد وں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے مختصر وقت میں ویڈیوز بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم حکومت اور سیکیورٹی ادارے ان کے اس وقتی تاثر کو زائل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جارہا ہے جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلنا ضروری ہے اور اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہی صوبے کی کامیابی کی ضمانت ہے اس موقع پر وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچیت دہشتگردی سرفراز بگٹی شہباز شریف وزیراعظم وزیراعلیٰ بلوچستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی سرفراز بگٹی شہباز شریف وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کہ دہشتگرد نے کہا کہ یہ بھی
پڑھیں:
بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، اس کی مثال کینیڈا میں ہونے والے خالصتان کے رہنما کا قتل ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ احتجاج بھارت کی ایمبیسی کے باہر ہوتے ہیں، ان کے اپنے ملک میں ریاستیں علیحدگی پسند تحریکیں چلا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کرے۔ مودی جو ’بچر آف گجرات‘ ہے یہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت پہلگام چوہدری پرویز اقبال لوسر کشمیر مودی