WE News:
2025-09-18@23:24:27 GMT

عامر خان 60 برس کے ہوگئے، نئے رومانس کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

عامر خان 60 برس کے ہوگئے، نئے رومانس کا اعلان

معروف بھارتی اداکار اور ہدایتکار عامر خان 60 برس کے ہوگئے ہیں، اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کے ایک سیشن کی میزبانی کی، جس کی خاص بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری رہیں، جن سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔

پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے 25 سال پہلے ملے تھے اور اب پارٹنر ہیں۔ ’ہم ایک دوسرے سے بہت سنجیدہگی کے ساتھ وابستہ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟

عامر خان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ممبئی کے اپنے گھر پر ملوایا تھا، اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان اپنی مشہور فلم لگان کے اپنے کردار بھوون کا ذکر کرتے ہوئے بولے؛ بھون کو اپنی گوری مل گئی، یہاں انہوں نے اداکارہ گریسی سنگھ کی جانب سے اسی فلم میں نبھائے گئے گوری کے کردار کا حوالہ دیا، جو بھون سے محبت کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

بات چیت کے دوران عامر خان نے اپنی پارٹنر گوری کے لیے ساحر لدھیانوی کے لکھے امر گیت ’کبھی کبھی میرے دل میں‘ بھی گنگنایا۔

’میں نہیں جانتا 60 سال کی عمر میں شادی مجھے زیب دیتی ہے کہ نہیں، میرے بچے بہت خوش ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سابقہ ​​بیویوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟

عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں جبکہ عامر خان کی 2005 میں ہونیوالی ہدایتکار کرن راؤ سے دوسری شادی 2021 میں علیحدگی پر منتج ہوئی تھی، دونوں اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی اداکار سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان کرن راؤ گوری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی اداکار شاہ رخ خان گوری شاہ رخ خان انہوں نے خان کی

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف
  • سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟