Nawaiwaqt:
2025-11-05@02:24:43 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔  جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے ردِعمل میں  پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے نے ’رولز آف دی گیم‘ کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو سڑکوں پر، ٹرینوں میں بسوں میں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر اور سہولت کاری کے ذریعے اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیں جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیںجوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  •  رضاکارانہ استعفا پر پینشن کی ادائیگی کے تنازع پر فیصلہ
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • کراچی کا انفرااسٹرکچر دیکھ کرہمیشہ انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
  • جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ