خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، وزیر دفاع کو علم ہے تو دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع صرف اسلام آباد کی سرحدات کے نہیں بلکہ پورے ملک کی سرحدات کے ذمہ دار ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا خواجہ آصف نے مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کی، بہتر ہوگا کہ وہ فارم 47 پر بھی معذرت کریں۔
دہائیوں بعد معذرت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، خواجہ آصف کو فارم 47 پر ایم این اے بننے پر ریحانہ ڈار سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔ وزیر دفاع ہونے کے ناطے خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا اور اس واقعے کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل ایسے لوگ فارم 47 کا طعنہ دے رہے تھے جو تینوں مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بیرسٹر سیف خواجہ ا صف وزیر دفاع تھا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔