ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخو پورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت اور ژوب میں چند مقامات پرہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران بالائی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کی پیشگوئی کی توقع ہے کے علاوہ بارش کی
پڑھیں:
ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی شہر میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ ملیریا کی جانب سے ضلع کے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں آنے والے علاقوں میں جاری فیومیگیشن مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اقدامات تیز کردیئے ہیں اور اسپرے کی نئی مشینوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے عملے کی شعبہ ملیریا میں تعیناتی کرکے ویکسینیٹرز کی تعدا د میں اضافہ کردیا گیا ہے،تمام تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور رورل پر مشتمل 9 ٹاؤنز میں عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے اورمہم کو موثر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ کے مختلف افسران و انڈر ٹرینی افسران کی بھی ٹاؤن وائز ٹیمیں تشکیل دیکر فیومیگیشن کی مکمل مانٹیرنگ کی جارہی ہے ۔