رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پشاور : رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔
پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔
پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔
یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس میں سیل قائم ہوگا، جہاں سے رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہزار روپے
پڑھیں:
ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی۔