ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پریس کانفرنس
پڑھیں:
پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔