Islam Times:
2025-04-25@11:53:00 GMT

جنوبی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کی بمباری، 4 فلسطینی شہید

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

جنوبی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کی بمباری، 4 فلسطینی شہید

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ وسطی رفح میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ مشرقی الجنینہ محلے میں عید البشیتی اسٹریٹ پر توپ خانے کے گولے گرنے سے ایک خاتون شہری زخمی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے زیتون محلے میں ایک اسکول کے قریب لکڑیاں تلاش کرنے والے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں ان میں سے چار شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ جمعہ کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں مشرقی اور وسطی رفح پر اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ وسطی رفح میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ مشرقی الجنینہ محلے میں عید البشیتی اسٹریٹ پر توپ خانے کے گولے گرنے سے ایک خاتون شہری زخمی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں اسرائیلی شہری زخمی ہو

پڑھیں:

غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر مستقل قبضے کا اسرائیلی خواب
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید