اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا ٹوئٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک اور اے پی ایس سانحہ ہونے سے روک دیا، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس دہشت گردی کے خلاف کوشش ہونی چاہیے اور میں گزارش کروں گا کہ اس دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلے پی ٹی آئی ہو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس ہوا کہ وزرا نے ٹوئٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا، ہم نے یہ تجویز دی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور اس کے خلاف سب متحد ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 24 گھنٹے ملک میں انارکی کی صورت حال تھی، اس کا ذمہ دار کون تھا، وفاقی وزیر دفاع؟ ہمارے کچھ تلخ سوالات ہیں جو ہم پبلک میں کر کے انارکی نہیں پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پر ایک ان کیمرہ اجلاس بلانا چاہیے، جس میں ہم تمام سوالات رکھیں گے، ہمیں پاکستانی ہونے کا کسی سے سرٹفیکیٹ نہیں لینا، ہمارے اندر اخلاقی جرات ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیدا ہو رہی ہے تو اس کی گہرائی میں جانا ہے، کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، ہم نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کی طرف سے ایک گرینڈ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب لوگ ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں، جو لوگ اس دہشت گردی کی زد میں آئے ہم ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اس معماملے کی پوری تحقیق ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  •  بھارت اسرائیل اور امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا سبب ہیں، یہ ہرجگہ انسانیت کا خون بہا رہے ہیں، نعیم الرحمن 
  • مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے ایسا ڈرامہ کرتا ہے، رانا تنویر حسین
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
  • بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سخت ردعمل
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع
  • بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے ، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع
  • سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا