کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جاسکتا ہے بالخصوص اس وقت جب ایسا کرنا امریکا کے مفاد میں ہو۔

قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کے پیش نظر گرین کارڈ یا ویزا منسوخی کا اختیار حاصل ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرین کارڈ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت تنازع پر گفتگو

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں حالیہ صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز اقدام سے خبردار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کل منعقد ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت تنازع پر گفتگو
  • شہزادہ فیصل بن فرحان کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
  • امریکا تمام ٹیرف ختم کرکے تنازع کو بات چیت سے حل کرے؛ چین
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور