پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟

ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔

پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: 

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل کل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں گروپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 3-4 سے مات دی تھی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: نیوزی لینڈز نے پاکستان کو شکست دیدی
  • نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
  • نیشنز کپ ہاکی فائنل: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری
  • ایف آئی ایچ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلا گول
  • نیشنز ہاکی کپ فائنل؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا
  • نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ، نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی، کل 6 بجے پاکستان سے فائنل ہوگا
  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول طے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا
  • پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہونے کا امکان
  • شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے