وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی42:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں۔
وزیراعظم نے مزیدکہاکہ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلامو فوبیا
پڑھیں:
عالمی جونیئر چیمپئن شپ: مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب
عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصرہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔
مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی اورمسلسل چوتھی مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔
نادین نے سیمی فائنل میں سیڈ 2 بھارت کی اناہت سنگھ کو اپ سیڈ شکست دی تھی۔
دوسری جانب عالمی جونیر ٹیم چیمپئن شپ اتوارسے شروع ہو رہی ہے۔ گروپ ڈی میں شامل پاکستان افتتاحی روز برازیل کے بعد کویت سے مقابلہ کرے گا۔
پیر کو پاکستان تیسرا اور آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔