اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے : شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے یاد دلایا کہ 15 مارچ کو عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں تعصب نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مسلمانوں کی مقدس علامتوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس صورتحال میں اسلامو فوبیا کے خلاف متحرک اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو یاد دلاتا ہے کہ وہ قانون سازی اور پالیسی اقدامات کے ذریعے اس مسئلے کا سدباب کرے پاکستان کو اس اقدام کی اقوام متحدہ میں قیادت کرنے پر فخر ہے اور وہ ان ممالک کی حمایت کرتا ہے جو قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر آزادی اظہار کی آڑ میں کسی مذہب یا مقدس علامت کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کا تحفظ ایک مقدس امانت ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی توہین یا گستاخی برداشت نہیں کی جا سکتیانہوں نے عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اور ان کے مقدس شخصیات کا احترام ضروری ہے بین الاقوامی فورمز کو اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے اور نفرت انگیز اقدامات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں وزیراعظم نے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف آگاہی بڑھانے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے دیگر واقعات کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری کا منتظر ہے وزیراعظم نے اس دن کو اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی، مکالمے اور عالمی اتحاد کے فروغ کا موقع قرار دیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے عزم پر قائم ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ دنیا میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی برادری اقوام متحدہ نے کہا کہ انہوں نے کے لیے ہے اور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔