9 مئی مقدمات، عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) 9مئی مقدمات میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد کردی ہے انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے.
(جاری ہے)
عدالت نے 9 مئی کے تمام کیسز ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل اور 9 مئی کے دیگر 13 کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی عدالت میں سماعت کے موقع پر مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے. اس موقع پر 9 مئی کے تمام 13 مقدمات کے چالان عدالت میں بھی پیش کردئیے گئے علاوہ ازیں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش کیا گیا اسی طرح میٹرو بس اسٹیشن مری روڈ نذر آتش اور صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلانے کے علاوہ آرمی میوزیم حملہ کیس کا چالان بھی پیش کیا گیا بعد ازاں شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت سے روانہ ہو گئے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی استدعا مسترد ساتھ ٹرائل تمام کیسز عدالت میں ایک ساتھ ٹرائل کی مئی کے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔