11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔

کلیئرنس آپریشن جا ری ہے

سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین سروس ٹریک متاثرہو نے کی وجہ سے معطل ہے، ٹریک کی بحال کا کام سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پہلے متاثرہ ٹرین کو ٹریک سے ہٹایا جائےگا بعد ازاں تباہ شدہ ریلوے ٹریک کو بحال کیا جائیگا۔

ممکنہ طور پر ٹریک کی بحالی کے لیے 24گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے تاہم متاثرہ ٹریک دیکھے بنا وقت کا تعین مشکل ہے۔

صحافیوں کا دورہ

دوسری جانب صحافیوں کو متاثرہ علاقے کا دورہ کروایا گیا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ صحافیوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے ٹرین اور جائے وقوعہ کا بغور جائز لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر ٹرینوں کو ہائی جیک کرنے اور دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کی تاریخ کیا ہے؟

اس موقع پر اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو جہاں ٹارگٹ کیا گیا، وہاں کسی قسم کے رابطے کی سہولت نہیں ہے۔

ایف سی نے انگیج رکھا

یہاں ہماری فورس ہے جو طویل ٹریک کی حفاظت یقینی بناتی ہے۔ 11 تاریخ دن ایک بجے ہماری چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ٹریک پر دھماکا بھی کیا گیا۔ ایف سی نے کافی دیر تک دہشتگردوں کو فائرنگ اور مارٹر گولوں سے انگیج رکھا۔ ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران 3 ایف سی کے اہلکاروں نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردوں کے بڑے گروپ کو بھاری نقصان پہنچایا

سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایف سی سے لڑنے کے بعد وہ ٹرین تک پہنچ گئے۔ ٹرین تک جب وہ پہنچے تو مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جس کے بعد پوری ٹرین کو محفوظ کرنا مشکل تھا۔ دہشتگرد بڑی تعداد میں مصروف تھے جس وجہ ٹرین کو محفوظ کرنا مشکل ہوا۔ پہاڑوں سے مختلف اطراف سے انہوں نے ہمیں گھیرا، ہمارے مقامی سیکٹر اور غزہ ہند اسکاؤٹس کی نفری بھی آگئی۔ پھر آہستہ آہستہ مختلف فورسز کی ٹیموں نے جوائن کیا۔ دہشتگردوں نے جب کہا کہ وہ سب کو مار دیں گے پھر ہمیں مشکلات کا سامنا ہوا۔دہشتگردوں کا بڑا گروپ کچھ دہشتگردوں کو چھوڑ کر پہاڑوں میں چلا گیا۔ ہم نے دہشت گردوں کے بڑے گروپ کو بھی پہاڑوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ضرار کمپنی

سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ضرار کمپنی 12 مارچ کے آدھے دن پر اپنی تدبیر کرکے آپریشن کرتی ہے۔ ضرار کمپنی کے اسنائپرز نے بہت ہی زبردست طریقے سے دہشگردوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی اہلکار  کے مطابق ایسے دہشتگردوں کا سامنا تھا جنہیں بچوں اور عورتوں کا بھی خیال نہیں۔ دہشتگرد ایسا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ سب انکے کنٹرول میں تھا۔دہشتگردوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے ان کے گھر والوں کو مارا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف سی بلوچستان جعفرایکسپریس دہشتگرد ضرار کمپنی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف سی بلوچستان جعفرایکسپریس دہشتگرد سیکیورٹی اہلکار جعفر ایکسپریس کے بعد ایف سی

پڑھیں:

 کینالزتنازع:  نظرآرہاہے کہ معاملہ  جلد حل ہوجائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ

 

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہےکہ  کینالزکے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنی درخواست میں پانی بچانے کاکوئی ذکرنہیں کیا، ارسانے غلط معلومات کی بنیاد پرسرٹیفکیٹ جاری کردیا ،نظرآرہاہے کہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیدمرادعلی شاہ نے عوام سے اپیل کیکہ  کینالزکےمعاملے پر احتجاج ضرورکریں مگرسڑکیں بند نہ کریں دھرنے کے باعث لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نےدرخواست میں یہ نہیں لکھاکہ پانی بچانے کے اقدامات کریں گے، جو درخواست دی گئی اس میں نہری نظام بہتربنانے کا کوئی ذکرنہیں ،راناثناء اللہ نے کہاکہ ہم پانی بچائیں گے مگردرخواست میں اس کاذکرنہیں،  ارسانے غلط معلومات کی بنیاد پرسرٹیفکیٹ جاری کردیا،ہم نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کوچیلنج کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ارساسے سرٹیفکیٹ کینسل کرائے اورنئی درخواست دے، وفاقی حکومت وضاحت دے کہ پانی کہاں سے لائے گی۔انہوں نے کہاکہ  وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کااعلان کرے تاکہ بےچینی ختم ہو،اس معاملے کوسی سی آئی میں لایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ بالائی علاقوں کے پانی کے منصوبوں کے لئے زیریں علاقوں کے لوگوں کی رضامندی ضروری ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سماجی خدمات
  • مائنز اینڈ منرلز بل امریکی اشارے پر آیا، ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • ریلوے پولیس نے سیکیورٹی پیکیج تیار کرلیا، حنیف عباسی
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  •  کینالزتنازع:  نظرآرہاہے کہ معاملہ  جلد حل ہوجائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ
  • نئی نہروں کے مخالفوں نے سندھ سے پنجاب کیلئے ریلوے سروس بھی بلاک کر دی
  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا