پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور:خیبر پختونخوا میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے دروازے پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں افطار سے کچھ دیر قبل مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا، جس میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پولیس افسران، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی افسران پہنچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا کہ تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔