چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت میں تیزی
بیجنگ :
چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق
اس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.
رواں سال کے پہلے دو ماہ میں ،چین میں قومی کھدائی انڈیکس 37.38فیصد رہا جو سال بہ سال 2.91فیصد کا اضافہ ہے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی پیش رفت میں تیزی آئی۔ ان میں سب سے زیادہ مصروف چین کا وسطی علاقہ تھا، جہاں آپریٹنگ ریٹ میں سال بہ سال 6.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فروری میں ، لفٹنگ سامان کی کارکردگی نمایاں تھی ، جس کی آپریٹنگ شرح 56.63فیصد تھی ، جو بڑے سائز کے دیگر سامان سے کہیں زیادہ تھی۔
چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اوائل کے مقابلے میں فروری کے اواخر میں اسٹیل کی کھپت میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے فروری تک قومی منصوبوں کےلئے جیتنے والی بولیوں کی رقم میں سال بہ سال 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور منصوبے کی بولی کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ برقرار ہے.
علاوہ ازیں، ای کامرس پلیٹ فارمز کی بنیاد پر چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں جنوری سے فروری تک سال بہ سال 20.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں تفریح، کیٹرنگ اور سیاحت کی مقبولیت میں بالترتیب سال بہ سال 79.1 فیصد، 15.4 فیصد اور 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
’جیو نیوز‘ گریبچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ریونیو شاٹ فال کے باوجود منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 2.75 ارب کا ریونیو شاٹ فال ہے۔
راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا، اس میں سے کچھ ریکور ہوگا کچھ نہیں، لیکن ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی ایجنسیز نے معاشی استحکام کی توثیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، اس سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
راشد لنگڑیال ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے، ریونیو کے لیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ اس سال انفرادی ٹیکس ریٹرنز فائلنگ میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے۔