Islam Times:
2025-06-09@13:21:05 GMT

امریکہ کو دردناک سبق سکھائیں گے، یمن

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

امریکہ کو دردناک سبق سکھائیں گے، یمن

اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وحشیانہ جارحیت اور ملک میں رہائشی علاقوں پر مسلسل پے در پے حملوں کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا ہے کہ ہم اپنے ثابت قدم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکہ کو زبردست تدابیر اختیار کرتے ہوئے دردناک سبق سکھائیں گے۔ یمن کے اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسی طرح یمنی علماء نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا مقابلہ اور ان کے خلاف جہاد کرنا ایک دینی فریضہ اور قومی ذمہ داری ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ امریکہ

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات

---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکا، روس اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔

مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور سفارتکاروں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر دیگر ممالک میں قربانی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید
  • وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، سید عاصم منیر
  • بھارت کو مسلح جنگ کے بعد پانی کی جنگ میں بھی شکست ہوگی، خواجہ آصف
  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے،فیلڈ مارشل
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 42 فلسطینی شہید
  • کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب