محسن نقوی کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، انشاءاللہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں محسن نقوی
پڑھیں:
روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی 'سمبا' اور اکشے کمار کی 'سوریاونشی' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔
معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'سمبا 2' اور 'سوریاونشی 2' بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار 'سنگھم' بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے "پولیس یونیورس" کی بنیاد بن جائے گی۔
فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال 'سمبا' کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔
روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔
فلم ساز روہت کی حالیہ فلم 'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔
روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔