لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور:
لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔
خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔
عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بےتابی سے انتطار ہوتا ہے، اس طرح اب ہاکی میں بھی دونوں شہروں کے درمیان میچز بہت کانٹے دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی لانے کا مقصد بھی پی ایس ایل کی خوشیوں میں ہاکی فیملی کو شریک کرنا ہے۔
خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید نے لاہور قلندرز کے ساتھ پارٹنرشپ کو قومی کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ہاکی سیریز کے ساتھ ہاکی لیگ بھی پلان کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز خواجہ جنید پی ایس ایل کے ساتھ
پڑھیں:
تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔
ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی، سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
Post Views: 4