لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔
خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔
عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بےتابی سے انتطار ہوتا ہے، اس طرح اب ہاکی میں بھی دونوں شہروں کے درمیان میچز بہت کانٹے دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی لانے کا مقصد بھی پی ایس ایل کی خوشیوں میں ہاکی فیملی کو شریک کرنا ہے۔
خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید نے لاہور قلندرز کے ساتھ پارٹنرشپ کو قومی کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ہاکی سیریز کے ساتھ ہاکی لیگ بھی پلان کی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز خواجہ جنید پی ایس ایل کے ساتھ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔
منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔