امریکی جارحیت کا مقابلہ کرینگے، یمنیوں کا غزہ کی حمایت میں ملین مارچ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
المیادین نیوز نیٹ ورک کے مطابق صنعا اور یمن کے دیگر صوبوں میں غزہ کی حمایت اور امریکی حملوں کی مذمت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں منعقد ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاکھوں یمنی عوام نے "ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکی کشیدگی کا مقابلہ کرتے ہیں" کے نعرے کے ساتھ غزہ کی حمایت میں ملین مارچ کیا۔ صنعا کے السبعین اسکوائر میں لاکھوں یمنی غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرنے اور یمن پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کے لیے جمع ہوئے۔ المیادین نیوز نیٹ ورک کے مطابق صنعا اور یمن کے دیگر صوبوں میں غزہ کی حمایت اور امریکی حملوں کی مذمت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں منعقد ہوئیں۔ ریلیوں کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ کے عوام کو درپیش تمام خطرات کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت میں ثابت قدم رہنے پر تاکید کی گئی ہے۔
یمنیوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ اور خوف کے، دنیا کے تمام استعماری غنڈوں کا مقابلہ کرنے اور اس راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مظاہرین نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے انصار اللہ کے رہنما کی طرف سے مقرر کردہ چار روزہ ڈیڈ لائن اور اسرائیلی حکومت کے بحری جہازوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کی بھی حمایت کی، اور ان حملوں اور حالیہ امریکی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی کارروائی، قومی سطح پر متحرک ہونے اور دشمن کی بحری اقتصادی ناکہ بندی کو بڑھاتے ہوئے اپنے عزم پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی حمایت کا مقابلہ کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔